پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان جاری

Pakistan Stock Market

Pakistan Stock Market

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار سرگرم ہوگئے۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر حصص بازار میں سرمایہ کاروں کی جانب سے خریداری کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

کاروبار کے دوران ہنڈرد انڈیکس 285 پوائنٹس اضافے سے 43 ہزار 550 کی نئی بلند سطح بھی عبور کرگیا۔

معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں مسلسل اضافے پر سرمایہ دارکچھ محتاط ہوگئے تھے لیکن حکومتی اقدامات کے بعد روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر سستا ہونے پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔

اس کے ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 13 فیصد اضافے پر سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی خریداری پر حصص بازار میں تیزی کا رجحان ہے۔