پاکستان سپر لیگ چار فروری سے قطر میں کرانے کا اعلان

Pakistan Super League

Pakistan Super League

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چئیرمین نجم سیٹھی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس میں کیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز چار فروری سے دوحا میں ہونگے۔

قطر اولمپک ایسوسی ایشن پاکستان سپر لیگ کے انعقاد کے لیے پرجوش ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اور قطر کے حکام کے درمیان اگلے دس دن میں معاہدہ ہو جائے گا۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ گرینڈ ایونٹ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کے لیے اہم ہے۔

پی ایس ایل میں لاہور ، کراچی، اسلام آباد ، کوئٹہ اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہونگی۔ پندرہ غیر ملکی کرکٹرز ایونٹ میں شرکت کے لیے رضامند ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری ہونے سے اس ایونٹ پر چھائے غیر یقینی کے بادل چھٹ گئے ہیں۔