پاکستان سپر لیگ کا میلہ کل سے دبئی میں سجے گا

Pakistan Super League

Pakistan Super League

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا میلہ کل سے دبئی میں سجنے جا رہا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ افتتاحی میچ کوئٹہ کی ٹیم کے خلاف کھیلے گی، کرکٹ لوورز کی دلوں دھڑکنیں تیز ہونے لگیں۔

شائقین نامور کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، پی ایس ایل کا آغاز جمعرات سے ہونے جا رہا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم افتتاحی میچ میں کوئٹہ کی ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔

دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ان ایکشن ہوں گی، مصباح کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے تیاریوں کو حتمی شکل دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ جادو گر اسپنر سعید اجمل سپلیمنٹری سے مین کیٹگری میں شامل ہو گئے ہیں۔