پاکستان سپر لیگ کیلئے غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضا مندی ظاہر کر دی

PSL

PSL

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے لیے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جن کھلاڑیوں نے ایونٹ میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے ان میں ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ، سنیل نارائن، ڈیون براوو، ڈیون اسمتھ اور سمیوئل بدری شامل ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے رابن پیٹرسن، رچرڈ لیوی، انگلینڈ کے ٹم بریسنین اور مائیکل کاربیری، نیوزی لینڈ کے گرانٹ ایلیٹ، جیمز فرینکلن، آسٹریلیا کے بریڈ ہاج اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان، تشاراپریرا، اجنتھا مینڈیس نے پی ایس ایل کھیلنے پر رضامندی ظٓاہر کی ہے۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر ہارن رشید نے کہا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کی فہرست مانگی تو 80 سے 90 کھلاڑیوں کے نام دیں گے جب کہ پاک بھارت سیریز نہ ہونے سے قومی ٹیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ واضح رہے پاکستان سپر لیگ فروری 2016 کو دوحہ میں ہوگی۔