فاٹا سپرلیگ، باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری مقابلوں میں مہمند زلمی نے خیبر شینواری وایئرزکو 8 وکٹس سے شکست دیدی

 Pakistan Super League

Pakistan Super League

مہمند ایجنسی (شاہ محمود خان مومند) فاٹا سپرلیگ میں باجوڑ سپورٹس کمپلکس پر جاری مقابلوں میں دو میچز کا فیصلہ ، الحاج خیبر ایگل کی محمد نے 15گیندوں پر ففٹی مکمل کرکے فاٹا سپرلیگ کی تیز ترین ففٹی بناڈالی۔پہلے میچ میں مہمند زلمی نے ٹاس جیت کر خیبر شینواری وایئرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔ 14اوورز پر مشتمل میچ میں خیبر شینواری واریئر زنے12.4اوورز میں 75رنز پر تمام کھلاڑی آئوٹ ہوگئے ۔ خیبر شنواری کی جانب سے نبی گل نے14اور محمد علی نے11رنز بنائے ۔ مہمند زلمی کی جانب سے محمد عمر نے9رنز دیکر 3وکٹ ، مصطفی نے23رنز دیکر 2وکٹ جبکہ رحمان اللہ نے26رنز دیکر2وکٹیں حاصل کی۔

جواب میںمہمند زلمی نے ہدف10.4اوورز میں پورا کیا ۔مہمند زلمی کی جانب سے اکرام اللہ نے27اور وسیم اختر نے26رنز بنائے ۔ خیبر شنواری کی جانب سے محمد علی اور منصو ر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ مہمند زلمی کے اکرام اللہ کو میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ مہمند زلمی نے مسلسل دو میچز جیت کر گروپ میں ٹاپ پر آگئے ہیں۔ دوسرے میچ میں باجوڑ گلونہ اور الحاج خیبر ایگل کے درمیان مقابلہ ہوا ۔ باجوڑ گلونہ نے ٹاس جیت کر پہلے الحاج خیبر ایگل کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔ الحاج خیبر ایگل کی ٹیم نے 15اوورز پر مشتمل میچ میں 14.3اوورز کھیلتے ہوئے 158پر تمام ٹیم آئوٹ ہو گئی۔

الحاج خیبر ایگل کی جانب سے محمد نے 21گیندوں پر 56رنز بنائے۔ محمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 15گیندوں پر سپرلیگ کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرلی ۔ محمد نے 6چھکے اور 4چوکے لگائے۔ الحاج خیبر ایگل کی جانب سے عاصم نے27اور فاروق نے19رنز بنائے ۔ باجو ڑگلونہ کی جانب سے ابراہیم نے24رنز دیکر پانچ وکٹیں ، حماد نے 23رنز دیکر 3وکٹیں اور یاسین نے20رنز دیکر 2وکٹ حاصل کی ۔ باجوڑ گلونہ کی ٹیم 11.4اوورز میں 87رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ شاہد نے25، کامران غلان نے15رنز بنائے ۔ الحاج خیبر ایگل کی جانب سے فاروق نے14رنز دیکر 4وکٹیں حاصل کی ۔ الحاج خیبر ایگل کے محمد کو تیز ترین نصف سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔