پاکستان سپر لیگ کا سپر میلہ آج سے سجے گا

Pakistan Super League

Pakistan Super League

لاہور (جیوڈیسک) دبئی میں پی ایس ایل ٹو کا کرکٹ میلہ آج سجے گا۔ رنگا رنگ افتتاحی تقریب شام چھ بجے شروع ہو گی۔ علی ظفر، ٹائٹل سانگ اب کھیل جمے گا گائیں گے۔

جمیکن پاپ سٹار شیگی بھی جلوے بکھیرنے کیلئے بے تاب ہیں۔ شہزاد رائے نے بھی اپنی انٹری یادگار بنانے کی تیاری کر لی ہے۔ سب سے زیادہ وکٹیں اڑانے والے کو میرون کیپ ملے گی۔ رنز کے ڈھیر لگانے والا سبز ٹوپی کا حق دار ٹھہرے گا۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا ڈیرن سیمی کی پشاور زلمی سے جوڑ پڑے گا۔ یہ کانٹے دار مقابلہ رات نو بجے کھیلا جائے گا۔