ہم پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں: مصطفیٰ کمال

Mustafa Kemal

Mustafa Kemal

کراچی (جیوڈیسک) پارٹی کے مرکز میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مصطفی کمال کا کہنا تھا انکا دشمن ناديدہ نہيں وہ پورے ملک کا دشمن ہے۔ جس نے چند پونڈز کی خاطر کراچی سميت پورے ملک کا سودا کر ليا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم اور ہمارے کارکنان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہيں۔ انہوں نے کہا چند مہینوں ميں کارکنان کا اتنی بڑی تعداد ميں جمع ہو کر دشمنوں کے عزائم خاک ميں ملا ديئے۔

کراچی شہر کی حالت ايک دن ميں نہيں يہ مستقل سازشوں کا نتيجہ ہے۔ حالات اس وقت تک ٹھيک نہيں ہونگے جب تک مسائل حل کرنے والے مسائل پيدا کرتے رہيں گے۔