پاکستان کا سوئٹزرلینڈ سے پاکستانیوں کی دولت کی معلومات تک رسائی کا معاہدہ

Ishaq Dar

Ishaq Dar

لاہور (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سوئٹزر لینڈ نے پاکستانیوں کی دولت کی معلومات کیلئے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔

معاملے پر 2013ء میں سوئٹزرلینڈ میں کئی اجلاس ہوئے، سوئٹزر لینڈ نے معاہدے کے تحت ٹیکسوں میں کمی کیلئے کہا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ جنوری 2018ء سے معلومات کا تبادلہ شروع ہو جائے گا، معاہدے کے بعد رکھی دولت کے بارے میں معلومات مل سکیں گی۔