پاکستان میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے لیکن پلیٹ فارم نہیں ملتا: ماورا

Mawra

Mawra

لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماورا فلم ” صنم تیری قسم ” سے بالی ووڈ میں اپنا کیریئر کا آغاز کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی بڑے نام کے ساتھ پہلی فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔

ماورا کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ کسی خان کیساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی ووڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں ملتی۔ انہوں نے مزید کیا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے لیکن مناسب پلیٹ فارم نہیں ملتا۔

ماورا نے کہا میں سلمان خان کیساتھ کام کرنا چاہتی ہوں۔ ان میں ایک جادو ہے۔ بالی ووڈ کے تینوں خان بہترین ہیں اور ان کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ یاد رہے ماورا فلم ” صنم تیری قسم ” میں نئے اداکار ہرش وردھن رانے کیساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔