پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود مگر مواقع میسر نہیں: رابی پیرزادہ

Rabi Pirzada

Rabi Pirzada

لاہور (جیوڈیسک) گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی شخص کسی کو فنکار نہیں بنا سکتا، فنکار پیدائشی طور پر ہی اپنے اندر صلاحیتیں لے کر پیدا ہوتا ہے جس سے آگے چل کر وہ فن کے شعبے میں نام پیدا کرتا ہے۔

پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے مگر ان کو مواقع میسر نہیں ہیں۔ گلوکاری کا فن میں نے استادوں سے حاصل کیاہے مگر گلوکاری کا فن قدرتی طور پر ہی میرے اندر موجود تھا اور اس کے ساتھ اب دیگر شعبوں میں بھی کام کر رہی ہوں تو میں سمجھتی ہوں کہ اس کی صلاحیتیں بھی مجھ میں تھیں جو وقت کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں۔

گلوکاری سمیت دیگر شعبوں میں جہاں مجھے قدرت نے کامیابی عطا کی ہے اس پر میں اپنے خدا کا شکر ادا کرتی ہوں۔