پاکستان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف مربوط کوششیں کرے، اولسن

Richard Olson

Richard Olson

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پاکستان اور افغانستان کیلیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈاولسن نے واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔

رچڑ ڈ اولسن نے وزیرستان آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں تشدد میں کمی آئی ہے اور اس کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے تاہم پاکستان کیلیے چیلنج اس کے ہمسایہ ممالک میں جانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کیخلاف مضبوط اقدامات کیلیے ہچکچاہٹ رہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔