پاکستانی ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ اولمپئن محمد حنیف خان سے اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

Mohammad Hanif

Mohammad Hanif

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلامحمد خان،سیکریٹری محمد اجمل،فاروق اعوان،اعجاز احمد، عبدالرزاق، عظمت اللہ خان اور میڈیا کوارڈینٹر محمد ارشد نے پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر و چیف کوچ اولمپئن محمد حنیف خان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محمد حنیف خان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے۔

کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔