پاکستان کی 5رکنی ٹیم آج پٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کریگی

Pakistan Investigation Team

Pakistan Investigation Team

پٹھانکوٹ (جیوڈیسک) پاکستان کی 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم آج سےپٹھان کوٹ واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کررہی ہےجبکہ کل تحقیقاتی ٹیم پٹھان کوٹ ایئربیس کا دورہ بھی کرےگی۔

اے آئی جی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ رائے طاہر کی قیادت میں5رکنی ٹیم آج بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کےہیڈ کوارٹرز کا دورہ کرےگی، جہاں انہیں پٹھان کوٹ واقعے پر شواہد اورسوالات کے جواب دیے جائیں گے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی تحقیقاتی ٹیم کو عینی شاہدین سے سوالات کی تو اجازت ہوگی، لیکن وہ سیکیورٹی اہلکاروں سے بات نہیں کرسکےگی ۔

آج ہی ایک ملاقات میں بھارتی حکام پاکستانی ٹیم سےپٹھان کوٹ واقعےپراب تک کی تحقیقات کی تفصیل بھی مانگیں گے جبکہ کل پاکستانی ٹیم پٹھان کوٹ ایئربیس جائے گی، جہاں انہیں محدود رسائی دی جائے گی اور وہ سرحدی مقام بھی دکھایا جائے گا جہاں سے مبینہ طور پر حملہ آور آئےتھے۔