پاکستان تحریکِ انصاف چکوال سے بڑے قافلے رائے ونڈ مارچ میں شرکت کے لئے تیار

Chakwal

Chakwal

چکوال : راجہ یاسر سرفراز کی قیادت میں پہلا قافلہ کوٹ سرفراز سے نکلے گااور چوہدری محمد علی خان کی قیادت میں دوسرا قافلہ سرپاک سے اس قافلے میں شامل ہو جائے گا اس کے بعد تحصیل چوک پر شیخ وقار علی خان گڈہوک کی قیادت میں تیسرا قافلہ اس میں ضم ہو جائے گا چوتھا قافلہ بھو ن روڈ پر واقع چوہدری علی ناصر بھٹی کی رہائش گاہ سے اس میں ضم ہو جائے گا۔

یہ بڑا قافلہ بھون کے راستے سے کلر کہار جائے گا اور راستے میں بھون سے چوہدری محمود اقبال اور فاروق چیمہ کی قیادت میں بھون کا قافلہ اس میں ضم ہو جائے گا چوآ سیدن شاہ سے ماہ راجہ ترین، پیر شوکت حسین کرولی، ملک اختر شہبازکے قافلے اور تلہ گنگ سے پیر نثار قاسم جوجی شاہ، کرنل سلطان سرخرو، سردار منصور حیات ٹمن،حکیم نثار احمداور ملک یاسر پتوالی کے قافلے بھی کلر کہار اس میں شامل ہو جائیں گے ۔چکوال کا بہت بڑا کارواں بھیرہ میں شمالی پنجاب کے دوسرے ضلعوں مثلاََ جہلم، خوشاب، سرگودہ اور راولپنڈی کے قافلوں میں ضم ہو جائے گا۔