پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں: آرمی چیف

Raheel Sharif

Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی افریقہ کے ڈیفنس کالج کا دورہ کیا۔

اس دوران ان کا کہنا تھا پاکستان نے خطے کے امن کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیاں بے مثال ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ ہم ابھرتی ہوئی پرعزم قوم ہیں اور دہشتگردی کیخلاف قومی جیت ہماری مشترکہ کامیابی ہے۔