پاکستان دہشت گردی کیخلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے: امریکہ

Mark Toner

Mark Toner

واشنگٹن (جیوڈیسک) دارالحکومت واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بہتری چاہتے ہیں۔

دونوں ممالک کو تناؤ کے خاتمے کیلئے براہ راست بات چیت کرنی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا امریکا کی توجہ دہشت گردی کیخلاف پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان دہشت گردوں کے خلاف سنجیدہ اور مؤثر جنگ لڑ رہا ہے۔

پاکستان کو دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ہو گا اور تمام دہشتگرد گروہوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنی ہو گی۔