پاکستان ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل دے گا، شعیب اختر

Shoaib Akhter

Shoaib Akhter

دبئی (جیوڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان اکتوبر میں یو اے ای میں شیڈول ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کو کچل کر رکھ دے گا۔

انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم کو گرین کیپس کا مقابلہ کرنے کیلیے اپنی پوری توانائیاں صرف کرنا ہوں گی، پاکستان یہاں پر نہ صرف اسپننگ ٹریکس بنائے گا بلکہ ریورس سوئنگ پر بھی توجہ ہوگی، بہرحال اصل قوت ایک بار پھر اسپنرز ہی ہوں گی، میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں اسپننگ ٹریک تیار کرکے پوری قوت سے حریف پر حملہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ انگلش ٹیم نے حال ہی میں ایشز سیریز جیتی مگر اس کی پرفارمنس میں تسلسل نہیں، مجھے یقین ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز بھی ریورس سوئنگ کے ذریعے اسے گھیر سکتے ہیں۔ شعیب اختر نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ یو اے ای کی پچز فاسٹ بولرز کیلیے معاون نہیں ہوں گی مگر اس کے باوجود گیند کو سوئنگ کیا جاسکے گا۔