پاکستان ایک ماہ میں 5 سے 10 ہزار ٹن کینو ایران برآمد کرے گا

Canoe

Canoe

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان ایک ماہ میں 5 سے 10 ہزار ٹن کینو ایران برآمد کرے گا۔ فروٹس ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایران سمندری اور فضائی راستوں سے بھی کینو برآمدات کی اجازت دے۔

ایران کی جانب سے پاکستانی کینو کی درآمد سے پابندی ہٹ جانے سے ایک ماہ کے دوران 5 سے 10 ہزار ٹن کینو برآمد کیے جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان فروٹس اینڈ ویجٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وحید احمد کا کہنا ہے کہ کینو کا سیزن ختم ہو چکا ہے، پابندی ہٹنے سے خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ اگر وزارت تجارت کوشش کرے تو آئندہ سیزن میں 70 ہزار ٹن کینو صرف ایران برآمد کیا جا سکتا ہے۔

فروٹس ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایران نے کینو کی زمینی راستے سے برآمدات کی اجازت دی ہے۔ اگر سمندری اور فضائی راستوں سے بھی اجازت دے تو ایران کے دیگر شہروں میں بھی پاکستانی کینو برآمد کیے جا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ایران نے پاکستانی کینو کی درآمدات سے 6 سال کے بعد پابندی کو 20 اپریل 2017ء تک کے لئے ختم کیا ہے۔