پاکستان نے ٹور میچ میں آسٹریلیا الیون کو ہرادیا

Pakistan Team

Pakistan Team

کینز (جیوڈیسک) پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 3 روزہ ٹور میچ میں 201 رنز سے شکست دےدی۔ 311 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 109 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

کینز میں جاری میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان ٹیم نے اپنی اننگز 216 رنز 6 وکٹ کے نقصان پر ڈیکلیئر کردی۔اظہر علی 82 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ۔ محمد نواز نے 36، اسد شفیق 29 جبکہ سرفراز احمد نے ، 20 رنز اسکور کئے۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کے اسٹیٹی اور لیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو میچ جیتنے کے لئے 311 رنز کا ہدف دیاتھا جس کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔کوئی بھی بیٹسمین پاکستانی بولرز کے آگے کریز پر جم نہ سکااور پوری ٹیم 109 رنز پر پویلین لوٹ گئی ، اس طرح پاکستان نے 3روزہ ٹور میچ 201رنز سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3،محمد عامر اور راحت علی نے دودو وکٹیں حاصل کیں۔