پاکستانی نژاد ترک شہری نے حلب کے متاثرہ شہریوں کیلئے روٹی کیمپ قائم کر دیا

Bread Distribution

Bread Distribution

حلب (جیوڈیسک) شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کیلئے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا۔ اس روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی جائیں گی۔

جنگی تباہی کے بعد خوبائب فاونڈیشن کی جانب سے وہاں کے لوگوں کی مدد کیلئے پاکستان بیکری میں شہری کی مدد کے لیے کچھ لوگ مدد کرتے ہیں جو روزانہ ایک لاکھ روٹیوں کے بیگ حلب کے علاوہ قریبی شہروں میں بھی متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔

شہری نے پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ بھی اس کار خیر میں حصہ ڈالیں اور شام کے متاثرین کی مدد کریں۔