پاکستان اور ترکی دونوں کو سخت چیلنجز کا سامنا ہے: آرمی چیف

General Raheel Sharif

General Raheel Sharif

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف تین روزہ دورے پر ترکی پہنچ گئے۔

آرمی چیف کو ترک لینڈ فورسز کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ آرمی چیف نے انقرہ میں کمال اتاترک کی قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

جنرل راحیل شریف نے ترک لینڈ فورسز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ بھی کیا اور جنرل راحیل شریف نے ترک ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔