پاکستان کی ٹی وی انڈسڑی کی خوشخالی فنکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے: ماریہ واسطی

Maria Wasti

Maria Wasti

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا کہ ترکی کے لوگ خوبصورت ہیں خاص طور پر ان کی خواتین خوبصورتی کا نمونہ ہیں ‘پاکستان کی ٹی وی انڈسڑی کی خوشخالی فنکاروں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران ماریہ واسطی نے کہا کہ میرا آجکل زیادہ وقت ترکی میں گزارتا ہے وہاں کے لوگوں کے دلوں میں پاکستانیوں کیلئے جو پیار اور محبت ہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی مقبولیت میں سب سے زیادہ ہاتھ فنکاروں کو ہے جو ہر ڈرامے میں کچھ نیا کر کر دکھا ہے او ر کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرتے ہیں۔