پاکستان پریس کلب یوکے اور انٹرنیشنل نارتھ ویسٹ انگلینڈ کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح

Pakistan Press Club UK International North West England Office Opening

Pakistan Press Club UK International North West England Office Opening

مانچسٹر (رپورٹ تنویر کھٹانہ) صحافی کسی بھی معاشرے کی مثبت یا منفی پہلو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے لیکن انھیں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بنائے جانے والے ادارے صرف زبانی جمع خرچ سے آگے کبھی نہیں پہنچے۔ پاکستان پریس کلب یوکے اور انٹرنیشنل کے قیام کا مقصد نہ صرف صحافیوں کی فلاح و بہبود بلکہ صحافیوں کی ٹریننگ بھی ہے۔ مانچسٹر میں ہوئی ایک تقریب اسی سلسلے کی ہی ایک کڑی تھی جس میں پاکستان پریس کلب کی مرکزی شوری کے نائب صدر اور ڈپٹی ایڈیٹر اوصاف لندن اعجاز فضل نے خصوصی شرکت کی دفتر کے باقاعدہ افتتاح کے لیے احمد نظامی اور دیگر کی جانب سے فیتہ کاٹا گیا اور شرکاء کی کیک اور چائے سے تواضع کی گئ۔

مانچسٹر اکیڈمی سٹی سنٹر میں منعقد ہونے والی اسں تقریب میں مانچسٹر سے نامور صحافتی شخصیات نے شرکت کی جس میں سنئیر جرنلسٹ اور آتش کے ایڈیٹر احمد نظامی کو نارتھ ویسٹ چیپٹر کا سرپرست نامزد کیا گیا اور جنگ اور جیو سے تعلق رکھنے والے علامہ عظیم جی کو بھی سرپرست نامزد کیا گیا۔ پاکستان پریس کلب یوکے اور انٹرنیشنل نارتھ ویسٹ کے صدر کی حیثیت سے طلعت گوندل آف کیپیٹل ٹی وی کو منتخب کیا گیا۔ ابرار شیخ آف جنگ اینڈ جیو کو سینئر نائب صدر، حنا جبین آف یوکے ٹائمز کو نائب صدر ، لائبہ رزاق آف ایشین ساونڈ ریڈیو نائب صدر،غلام مصطفی مغل آف جنگ اینڈ جیو کو جنرل سیکرٹری، سلامت حسین آف اے کے نیوز کو جوائنٹ سیکرٹری، تنویر کھٹانہ آف سنگم ریڈیو اینڈ اردو پوسٹ کو انفارمیشن سیکرٹری، زاھد ظفر آف ایشین ساونڈ ریڈیو کو کلچرل ونگ اور ادب کا سربراہ، ماجد عجمی کالم نگار اینڈ شاعر کو ایگزیکٹو کاونسل کا ممبر اور دیگر ایگزیکٹو کونسل ممبران میں نوید چوھان آف اردو پوسٹ ،مرزا محمد شھزاد آف اردو گلوبل ، خورشید حمید آف جنگ اینڈ جیو، نغمانہ کنول آف اردو گلوبل، غلام حسین آف اردو گلوبل، ابن تابش آف ایشین ساونڈ ریڈیو، پامیلا ملک، شہلا غفور، طارق لودھی آف خبریں ہی خبریں، مبین حفیظ آف ایشین ساونڈ،آصف مغل آف جنگ اینڈ جیو، محمد حفیظ اور طلعت اعوان شامل ہیں ۔عامر طفیل آف اُمّہ ٹی وی کو آرڈینیٹر، عمران علی آف ٹی وی 99 آرگنائزر، خورشید احمد جنگ اینڈ جیو کوآرڈینیٹر، شبیر احمد ڈی ایم ٹی وی کوآرڈینیٹر،اویس احمدکیپیٹل ٹی وی چیف آرگنائزر، کے بیگ میڈیا کوچ منتخب کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوۓ مرکزی شوری کے نائب صدر اعجاز فضل کا کہنا تھا کہ ہم اپنے حسن سلوک اور کام سے دوسرے صحافیوں کو بھی اس پلیٹ فارم پر جمع کریں گے۔ احمد نظامی کا کہنا تھا اس کلب کے قیام کا مقصد صرف فلاح و بہبود نہیں بلکہ مختلف آئیڈیاز پر مل بیٹھ کر کام کرنا ہےتاکہ ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ اعجاز فضل سے کلب کے تنظیمی امور پر سوال و جواب کی نشست بھی ہوئی۔ مانچسٹر کے نامور صحافی عظیم ملک بھی اس تقریب میں موجود رہے۔ حلف برداری کی باقاعدہ تقریب کا اعلان بہت جلد پاکستان پریس کلب یوکے اور انٹرنیشنل کی جانب سے کیا جائے گا۔