پاکستان دیر سے آنے کا افسوس ہے: زینت امان

Zeenat Aman

Zeenat Aman

لاہور (جیوڈیسک) ماضی کی اداکارہ اور اپنے عروج کے دور میں لاکھوں دلوں کی دھڑکن رہنے والی زینت امان لاہوریوں کی محبت پر فدا ہو گئیں۔

صحافیوں کو سوال کا موقع ملا تو ماضی کی اداکارہ سے ماضی کا سوال کر لیا گیا۔ جس پر بچے بڑے ہونے کا ذکر کر کے اداکارہ نے دو لفظوں میں کہانی ختم کر دی۔

زینت امان کا کہنا تھا کہ بھارت میں پاکستانی فیشن بہت پسند کیا جاتا ہے۔ زنیت امان نے لاہور کی سیر اور پاکستان اور بھارت میں ثقافتی وفود کے تبادلے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔