یو سی سوئی چیمیاں سے ملک شیر افگن اعوان کی جیت

Affan Zahid

Affan Zahid

پیرس (رپورٹ زاہد مصطفی اعوان) یو سی سوئی چیمیاں سے ملک شیر افگن اعوان کی جیت پاکستان مسلم لیگ ن فرانس اور صدر پاکستان اوورسیز فورم ملک محمد فیاض اعوان کی طر ف سے مبارک باد تفصیل کے مطابق یونین کونسل سوئی چیمیاں تحصیل گوجر خاں سے پاکستان مسلم لیگ ن کے ملک شیر افگن اعوان 1900 ووٹوں کی لیڈ سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔ان کی شاندار کامیابی پر یونین کونسل سوئی چیمیاں میں جشن جاری ہے ۔

اور مبارک بادوں کا تانتا بندھا ہو ا ہے ۔ادھر پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیئر مین چوہدری شاہین اختر صدر چوہدری ریاض پاپا ۔جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم ۔صدر پاکستان اوورسیز فورم ملک محمد فیاض اعوان ۔ملک وجاہت اعوان ۔زاہد مصطفی اعوان اور دوسرے لیگی رہنماوں نے ملک شیر افگن اعوان کو مبارک باد دی ہے ۔