پاکستان کی مسلسل چھٹی فتح، جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

Pak Blind Cricket Team

Pak Blind Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) بھارت میں جاری بلائنڈ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں لگاتار چھٹی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

کرناٹکا سٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ حریف ٹیم کے کھلاڑی آغاز سے ہی سہمے سہمے نظر آئے اور قومی باؤلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکے۔

جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 100 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سات بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکے۔ جواب میں پاکستان نے آسان ہدف چھٹے اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گرین شرٹس ابھی تک ایونٹ میں ناقابل شکست ہیں۔