پاکستان پانی کو بطور آلہ جنگ استعمال کی مذمت کرتا ہے، ملیحہ لودھی

Maliha Lodhi

Maliha Lodhi

اسلام آباد (جیوڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان پانی کو جنگ کےآلے کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے، پانی تک رسائی بنیادی حق ہے اور اس حق کی حفاظت ہر وقت ضروری ہے۔

یہ بات ملیحہ لودھی نے نیویارک میں سکیورٹی کونسل کے واٹر، پیس اور سیکیورٹی مباحثے سے خطاب میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پانی کو جنگ کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے، پانی تک رسائی بنیادی حق ہے اور اس حق کی حفاظت ہروقت ضروری ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اپنا پانی روکنے کی کسی بھی کوشش یا دھمکی کی مذمت کرتا ہے، ہم ایسی کسی بھی کوشش کو عالمی انسانی قوانین کے منافی سمجھتے ہیں، عالمی بینک سندھ طاس معاہدے کا ضامن ہے۔