پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ون ڈے کل شارجہ میں کھیلا جائے گا

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

شارجہ (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوینٹی کی بازی تو پاکستان نے ماری مگراب ہے ون ڈے سیریز کی باری، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا پہلا ٹاکرا جمعہ کی شام 4 بجے شارجہ میں ہو گا۔

اس سے پہلے دونوں ٹیمیں شارجہ میں 18ون ڈے کھیل چکی ہیں۔

جن میں سے 9 میں جیتا پاکستان جبکہ 9 میں ہی فتح ویسٹ انڈیز کا مقدر بنی۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز اب تک 127ون ڈے کھیل چکے ہیں۔

جن میں سے 55 میں میدان قومی ٹیم نے مارا جبکہ 69 میچوں میں کالی آندھی نے پچھاڑا اور 3 مقابلے ٹائی ہوئے۔