دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا

Pakistan Cricket Team

Pakistan Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی طرف سے جاری 31 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نامناسب رویے پر پابندی کی سزا کاٹنے والے اوپنر احمد شہزاد کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

کیمپ کے لیے بلائے گئے کھلاڑیوں میں احمد شہزاد کے علاوہ فخر زمان، شان مسعود، کامران اکمل، بابر اعظم، محمد حفیظ، اظہر علی، شعیب ملک، عمر اکمل، آصف ذاکر، سعد علی، سرفراز احمد، فہیم اشرف، حسین طلعت، عماد بٹ، محمد عامر، حسن علی، وہاب ریاض، راحت علی، رومان رئیس، سہیل خان، جنید خان، سہیل تنویر، محمد عباس، عثمان شینواری، اسامہ میر، عماد وسیم، محمد اصغر، شاداب خان، محمد نواز اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کو 4 ٹی ٹونٹی اور 3 ون ڈے کھیلنا ہیں، جس کی تیاریوں کے لیے تربیتی کیمپ 11 سے 17 مارچ تک قذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔