پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

پورٹ آف سپین (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ اندیز کی چار میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹونٹی آج پورٹ آف سپین میں کھیلا جائے گا۔ مختصر فارمیت کا یہ مقابلہ رات ساڑھے نو بجے شروع ہو گا۔

پورٹ آف سپین کی سلو اور لو وکٹ پر میچ ہائی سکورننگ ہونے کی توقع نہیں۔ اس میدان پر چھ برس بعد کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی میچ کھیلا جا رہا ہے۔

شاداب کی باؤلنگ ویسٹ انڈین بلے بازوں کیلئے امتحان، کیربیئن بلے بازوں نے لیگ سپنر کے مقابلے کی تیاری کر لی۔ چار میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

بارباڈوس میں سرفراز الیون نے کالی آندھی کو چھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔