پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا

Pakistan vs West Indies

Pakistan vs West Indies

ابوظہبی (جیوڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے شروع ہو گا۔ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان دوسرے ٹیسٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔ لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر بھی کالی آندھی کی وکٹیں اڑائیں گے۔ شاہینوں کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

دبئی میں مصباح الیون نے چھپن رنز سے کامیابی سمیٹ کر تاریخ رقم کی۔ اظہر علی نے ایشیا کے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری کا کارنامہ انجام دیا۔ شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آٹھ میچز میں قومی ٹیم کو ایک بار بھی ناکامی کا منہ نہیں دیکھنا پڑا۔

ابوظہبی ٹیسٹ بطور کپتان مصباح الحق کا اڑتالیسواں میچ ہے۔ عمران خان بھی اڑتالیس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔