پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ ویسٹ انڈیز 14 اکتوبر سے شروع ہو گا

Women Cricket Team

Women Cricket Team

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ویمن ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول اور ٹیم کا اعلان کر دیا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 اکتوبر سے 2 نومبر تک ان ایکشن ہو گی، دورے میں چار ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں۔ سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ چار ایک روزہ میچوں میں تین میچ ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ مقابلوں میں شمار کیے جائیں گے۔

قومی ٹیم کے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے، پاکستان ٹیم کی قیادت ثناء میر کو سونپی گئی ہے جبکہ بسمہ معروف نائب کپتان ہوں گی۔ عائشہ اشعر ٹیم منیجر جبکہ محتشم رشید کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

کالی آندھی سے ٹکرانے کے بعد قومی ٹیم دو دوستانہ میچوں کیلئے امریکا کا رخ کرے گی۔