گزشتہ ماہ پاکستان میں 45 خواتین سمیت 127 افراد کی خودکشی

Suicide

Suicide

اسلام آباد (جیوڈیسک) گزشتہ ایک ماہ کےدوران ملک بھر میں 45 خواتین سمیت 127 افراد نے خودکشی کی۔ جبکہ صرف صوبہ سندھ میں غیرت کے نام پر نو خواتین سمیت چودہ افراد کو قتل کردیا گیا۔

پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کمیشن کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے بیشتر افراد نے معاشی تنگدستی اور نامساعد حالات سے تنگ آکر خودکشی کا انتہائی قدم اٹھایا۔ ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ کےدوران خودکشی اور اقدام خودکشی کے کُل 194 واقعات رپورٹ ہوئے لیکن صرف چار واقعات کے مقدمات درج کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق اسی عرصے کے دوران 9 خواتین سمیت 14 افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا اور یہ تمام واقعات صوبہ سندھ سے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ صرف 21 اکتوبر سے 7 نومبر کے درمیان سولہ روز میں ملک میں 28 خواتین سمیت 55 افراد کو زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ ذیادتی کا شکار افراد میں 4 سال سے 7 سات سالہ کمسن بچے و بچیاں بھی شامل ہیں۔