پاکستان ویمن ٹیم انگلینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں آج مدمقابل

Pakistan Women's Team

Pakistan Women’s Team

لیسٹر (جیوڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائیگا، میزبان ٹیم انگلینڈ کو تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی خواتین ٹیم گوروں کے دیس میں سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے میں ناکام رہی تھی۔ انگلش ٹیم نے پہلے ایک روزہ میچ میں گرین شرٹس کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

سیریز کا دوسرا اور اہم میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائیگا۔

ثنا میر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم دوسرے ون ڈے میں کامیابی کیلئے پر امید ہے۔ تاہم شکست کی صورت میں ایک روزہ سیریز ٹیم ثنا کے ہاتھوں سے نکل جائیگی۔