پاکستان ورلڈ ٹی 20 کھیلے گا یا نہیں، 3 رکنی وفد آج بھارت جائے گا

Pakistan Govt

Pakistan Govt

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان کی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹی20 کھیلنے بھارت جائے گی یا نہیں۔ سیکورٹی کا جائزہ لینے3 رکنی وفد آج بھارت جائے گا۔ حکومت کا کہنا ہے سیکورٹی کی یقین دہانی ملنے تک پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔

سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے والی3 رکنی ٹیم کی قیادت ڈائریکٹر ایف آئی اےڈاکٹر عثمان انور کریں گے، پی سی بی کے کرنل اعظم بھی انکے ساتھ ہوں گے۔ نئی دلی میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر عبید نظامانی وفد کے تیسرے رکن ہیں ،جو بھارت سے ہی وفد میں شامل ہونگے۔ تین رکنی ٹیم دھرم شالا میں پاک بھارت میچ کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

دوسری جانب حکومت نے واضح کیا ہے کھلاڑیوں کے تحفظ کی یقین دہانی کرائے جانے تک پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارتی رہنماوں کے بیانات کو نفرت انگیز قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے پاکستانی ٹیم کو دھرم شالہ جانا ہی نہیں چاہیے۔