پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کا میدان مار لیا

Pakistani Team

Pakistani Team

لاہور (جیوڈیسک) پاک زمبابوے ٹی ٹونٹی سیریز کا افتتاحی ٹی ٹوئنٹی جونیئرز کے نام رہا۔ عمران خان جونئر نے آخری اوور میں سولہ رنز نہ ہونے دئیے اور زمبابوے کو ایک سو تیئس رنز پر بُک کر دیا۔ ایک سو چھتیس رنز کا ٹوٹل پاکستان کا زمبابوے کے خلاف کم ترین مجموعہ تھا، جسے عماد وسیم کی بولنگ نے میزبان ٹیم کیلئے مشکل بنا دیا۔

نوجوان آل راؤنڈر کی فاتحانہ کارکردگی نے پاکستان کو جیت کے قریب کیا۔ انیس رنز کی طوفانی بیٹنگ کے بعد عماد نے اپنی باؤلنگ کی جادو گری دکھائی اور گیارہ رنز کے عوض چار وکٹیں گرائیں۔ سہیل تنویر اور وہاب ریاض کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔ شعیب ملک اور کپتان شاہد آفریدی اس کارنامے سے بھی محروم رہے۔ یوں چھوٹے نام بڑا کام کر دکھانے میں کامیاب ہوئے یعنی زمبابوے کی ٹیم ایک سو تیئس رنز تک محدود ہو گئی۔

پاکستان کو تیرہ رنز کی فتح نے سیریز میں ایک صفر کی برتری دلا دی۔ اس سے پہلے اوپنر احمد شہزاد نے صرف سترہ رنز کا آغاز فراہم کیا۔ مختار احمد 4 رنز بنا کر شکار ہو گئے۔ چھ رنز پر آؤٹ ہونے والے صہیب مقصود محمد حفیظ کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت نہ کر سکے۔

صرف انتیس رنز پر تین وکٹیں گریں تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ گلے پڑنے لگا۔ شعیب ملک پینتیس، عمر اکمل چودہ رنز پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان شاہد آفریدی چھکا مارتے ہوئے دو رنز پر نو دو گیارہ ہوگئے۔ وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان کے ناٹ آؤٹ 33 رنز نے بمشکل ٹوٹل کو ایک سو چھتیس تک پہنچایا۔