پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

Pakistan vs  Zimbabwe

Pakistan vs Zimbabwe

لاہور (جیوڈیسک) پہلے ون ڈے میں مہمان ٹیم کے خلاف کامیابی سمیٹنے کے بعد قومی کھلاڑی آج دوسرے ایک روزہ میچ میں زمبابوین کھلاڑیوں کے مد مقابل ہوں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ زمبابوے ٹیم میں چگمبورا بہترین کاکردگی دکھا رہے تھے ان کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ہو گا۔

دو میچ کی پابندی کا شکار چگمبورا کی عدم موجودگی میں زمبابوے ٹیم کی قیادت ہیملٹن مساکڈزا کریں گے۔ اہم کھلاڑیوں سے ہاتھ دھونے کے باوجود بھی مہمان ٹیم کم بیک کے لئے پرامید ہے۔