پاکستان، زمبابوے کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت

Tickets

Tickets

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی بائیس مئی کو کھیلا جائے گا جس کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔

زمبابوے اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بائیس مئی کو کھیلا جائے گا ، قذافی سٹیڈیم لاہور میں زمبابوے ٹیم کے اِن ایکشن ہونے سے ویرانی کے سناٹے چھٹیں گے۔ افتتاحی میچ شام سات بجے شروع ہوگا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

افتتاحی میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔ کرکٹ دیوانوں کے جنون کو دیکھتے ہوئے بعض منافع خوروں نے ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کرنا شروع کر دیں ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی ٹکٹیں تین سو، پانچ سو اور پندرہ سو روپے میں فروخت ہوئیں۔