پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کی طرف سے عید ڈنر کا اہتمام 18 جولائی کو کیا گیا

Vienna Eid Dinner

Vienna Eid Dinner

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان انجمن فیملیز آسٹریا کے صدر الحاج شیخ وحید احمد نے اپنے پاکستانی دوست احباب کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ سولہ ڈسٹرکٹ میں عید ڈنر کا اہتمام 18 جولائی بروز ہفتہ دوپہر کوکیا گیا۔

جس میں حاجی غلام اظہر،عارف خان ،حاجی قاسم علی ،اکرم باجوہ،حاجی ملک نسیم اعوان،عامر صدیق ایڈوکیٹ،محمدوسیم،حافظ مبشر،محمد عامرودیگر نے شرکت کی۔

الحاج شیخ وحید احمد نے تمام مہمانوں کو اپنی رہائش گاہ آمد پرخوش آمدید کہا اور عید الفطر کی مبارک باد دی ۔مہمانوں نے الحاج شیخ وحید احمد کو عید الفطر کی خوشی میں عید ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔