پاکستانی اداکارہ عروہ حسین نے بھارتی فلم کی پیشکش ٹھکرا دی

Urwaa Hussian

Urwaa Hussian

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی ڈرامہ سیریل’’کہی ان کہی‘‘ اور فلم ’’نامعلوم افراد‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی خوبرو اداکارہ عروہ حسین نے بھارتی فلم’’اظہر‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

بھارتی فلم انڈسٹری میں کئی پاکستانی اداکار اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں لیکن ایسے میں اداکارہ عروہ حسین نے بالی ووڈ میں جلوہ گر ہونے سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

عروہ حسین نے ہدایت کار ایکتاکپور کی فلم ’’اظہر ‘‘ میں کام کرنے سے انکارکردیا ہے جب کہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کیا اور اس کے علاوہ پاکستانی فلم ’’جھول‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ فلم ’’اظہر‘‘ سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی زندگی پر مبنی ہے جس میں مرکزی کردار اداکار عمران ہاشمی نبھار ہے ہیں۔