پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی تنظیموں کی ایک تنظیم پاکستان کے بہتر مستقبل کی خاطر بہت جلد قیام عمل لا ئی جائے گی

Akram Bajwa

Akram Bajwa

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان میڈیا جنگ ویانا کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی کمیونٹی آسٹریا کی تنظیموں کی ایک تنظیم پاکستان کے بہتر مستقبل اور پاکستانی کمیونٹی میں آپس میں رابطہ کی خاطر بہت جلد ایک نئی آرگنائزیشن قیام عمل لا ئی جائے گی۔

نئی آرگنائزیشن کو حتمی شکل دینے کے سلسلہ میں پاکستانی کمیونٹی کی مختلف تنظیموں کے سربراہان اور نمائندگان کی مشاورتی میٹنگ 23 ستمبر کی شام حاجی ملک خلیل کی رہائش گا ہ پر منعقد کی گی جس میں پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم،منہاج القرآن آسٹریا کے صدر حاجی ملک امین اعوان،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ،مسلم لیگ ن آسٹریا کے چیرمین حاجی غلام اظہر،فرینڈ آف پاکستان کے صدر حاجی بابر فہیم خان ،ای یو پاک فرینڈ شپ آسٹریا کے صدر حاجی ارشد باجوہ ،پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ، پی سی سی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،مسجد المدینہ کے سرپرست حاجی غلام مصطفی بلوچ اور پاکستانی سٹوڈنٹ پی ایچ ڈی کے علاوہ پاکستان سفارت خانہ کے قونصلر سہیل افضل اور تسلیم بٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

آخر میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آرگنائزیشن کے نام اور عہدیداران کے چناو کے طریقہ کار پر دوسری میٹنگ میںمشاورت ہوگی اور جو تنظیمیں اس میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکیں اُن کو دوسری میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ وہ بھی مشاورت میں شامل ہوں۔ فیصلہ کیا گیا کہ دوسری میٹنگ یکم اکتوبر شام سات بجے ہوگی اور میٹنگ کی جگہ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔