پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا ماہانہ اجلاس صدر ندیم خان کی زیر صدارت منعقد ہوا

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کا ماہانہ اجلاس صدر کی ندیم خان کی زیر صدارت14 جون کی شام پانچ ڈسٹر کٹ میںمنعقد ہوا۔اجلاس میں پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی محمد ارشد باجوہ،نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ، نائب صدر حاجی ملک امین اعوان ،جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد ،جوائنٹ سیکرٹری ملک عابد،فنانس سیکرٹری محمد انور ،جوائنٹ فنانس سیکرٹری علی زوالفقاراور میڈیا کوآرڈینیٹر نے شرکت کی ۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے ماہانہ اجلاس میں آئندہ کے لاحہ عمل عید ملن پارٹی اور 14 اگست یوم آزادی پروگرام کے متعلق تجاویز دیں ۔اجلاس میں مکمل مشاورت کے ساتھ فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر کے فوراَ َ بعد عید ملن پارٹی کا انعقاد 2 جولائی بروز اتوار وگ پارک میںکیا جائے ۔صدر ندیم خان نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی فورم کی جانب سے عید ملن پارٹی میں پاکستانی فیملیز کو خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے تاکہ ہم سب مل کر عید کی خوشیاں کو دوبالا کریں ۔اجلاس کا دورانیہ رمضان کی وجہ سے مختصر رکھا گیا۔ پاکستانی کمیونٹی فورم آسٹریا کی ایگزیکٹو باڈی کے اعزاز میں فنانس سیکرٹری محمد انور کی جانب سے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا ۔افظار ڈنر کے احتتام پر تمام ممبران نے محمد انور کا افطار ڈنر کا اہتمام کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA

PCFA VIENNA