پاکستانی کمیونٹی فرانس یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی بھرپور انداز میں منائے گی

Pakistan Defence Day

Pakistan Defence Day

فرانس : میں موجود پاکستانی کمیونٹی و سیاسی و دیگر جماعتیں ہر سال یوم دفاع پاکستان انفرادی طور پر مناتے ہیں لیکن اس سال یوم دفاع پاکستان کی گولڈن جوبلی کے موقع پر تمام پاکستانی کمیونٹی مل کریوم دفاع پاکستان منائیں گے یاد رہے کہ اس مشترکہ پروگرام کے لئے سفیر پاکستان جناب غالب اقبال نے خصوصی درخواست کی تھی۔

اسی سلسلے میں کل شام ابرار کیانی صاحب کے ریسٹورینٹ پر ایک اہم میٹنگ کا انقعاد کیا گیا جسمیں تمام حاضرین کی باہمی مشاورت سے بروز اتوار بیس سپتمبر دوپہر بارہ بجے طے ہونا پایا ہے جسمیں تمام پاکستانی کمیونٹی کو شرکت کی بھرپور دعوت ہے پروگرام کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب غالب اقبال ہوں گے۔

vanue: Salle Khera 14 rue Georges Politzer 93120 La Courneuve Date & Time : 20 September 12’clock afternoon