پاکستانی کھلاڑیوں نے کبھی کرکٹ پر بات نہیں کی : ویرات کوہلی

Virat Kohli

Virat Kohli

لاہور (جیوڈیسک) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کو ایشیا کپ سے ڈراپ نہیں کرنا چاہیے تھا۔

احمد شہزاد کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ خرم منظور کو جان بوجھ کر پھنسایا گیا تھا۔ بنگلا دیش میں بہت مشکل وکٹیں تھیں جنھیں وہ ٹھیک طرح سے سمجھ نہیں پایا۔

شعیب اختر نے کہا کہ احمد شہزاد کو چاہیے کہ وہ اپنے ڈسپلن کو بہتر کرے اور اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کرے۔ عمر اکمل اور احمد شہزاد میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ احمد شہزاد بھارتی بلے باز ویرات کوہلی جیسا اچھا کھلاڑی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود ویرات کوہلی سے پوچھا تھا کہ وہ پاکستانی بلے بازوں سے کھیل کے حوالے سے بات کیوں نہیں کرتے؟ تو اس کا کہنا تھا کہ شعیب بھائی پاکستانی پلیئرز ساری دنیا کی باتیں کر لیتے ہیں لیکن کرکٹ پر کبھی بات نہیں کرتے۔