پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آ گئی

 Pakistan T20

Pakistan T20

دبئی (جیوڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستانی ٹیم کی پوزیشن ایک درجے بہتر ہو کر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے واحد ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر جاری ہونیوالی رینکنگ میں انگلش ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسری سے تیسری پوزیشن پر چلی گئی ہے۔

سری لنکا پہلے نمبر پر، پاکستان بغیر کھیلے دوسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، نیوزی لینڈ ساتویں، انگلینڈ آٹھویں، افغانستان نویں، بنگلا دیش دسویں اور ہانگ کانگ گیارہویں پوزیشن پر ہیں۔