پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کا خواب ضرور پورا ہو گا: سید نور

Syed Noor

Syed Noor

لاہور (جیوڈیسک) مقامی ہوٹل میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز پروڈیوسر اور ہدایتکار سید نور کو ان کی فنی خدمات پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ہوئی۔

جس میں سماجی، سیاسی اور شوبز کی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ سید نور پاکستانی فلم انڈسٹری کا روشن چراغ ہیں۔

انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان فلم انڈسٹری کا ساتھ دیا اور کئی کامیاب فلموں میں ہدایت کاری کی۔

سید نور کا کہنا تھا وہ پا کستان میں رہ کر جدید اور چھوٹے بجٹ میں فلم بنائیں گے۔