پاکستانی روپے کی قدر کاروباری ہفتے کے دوران نشیب و فراز کا شکار رہی

Pakistani Rupee

Pakistani Rupee

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی کرنسی روپے کی قدر گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران دباؤ کا شکار رہی۔

ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر چار پیسے بڑھی جبکہ برطانوی پاؤنڈ چار روپے چونتیس پیسے مہنگا ہوا۔ سٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہوا۔

سوئس فرانک کی قدر دو روپے نو پیسے ، آسٹریلوی ڈالر کی قدر میں ایک روپے بائیس پیسے اضافہ ہوا۔