پاکپتن کی خبریں 19/3/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) حضرت سید سخی محمد علی شاہ گیلانی المعروف سخی چن پیر کے سالانہ عرس کی تقریبات کا آغاز26 مارچ سے ہو گا،عرس مبار کی تقریبات 28 مارچ تک جاری رہیں گی، عرس کی تین روزہ تقریبات کا افتتاح سجادہ نشین دربار سخی چن پیر سید حسن رضا گیلانی کریں گے، عرس مبارک کی رسومات میں صوبائی وزیر مال میاں عطاء محمد خاں مانیکا، صوبائی وزیر آبپاشی میاں جاور زمان ، ارکان قومی اسمبلی سردار منصب علی ڈوگر، پیر عمران ولی شاہ، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا احمد علی (آرائیں) ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری لیبر میاں نوید علی ، سجادہ نشین حضرت با با فرید الدین مسعود گنج شکر دیوان احمد مسعود چشتی ، مشیر وزیر اعلیٰ خواجہ نور محمد سہو، ضلع کونسل پاکپتن کے چیئرمین میاں محمد اسلم سکھیرا، غلام دستگیرخان، چوہدری اشرف ولاتیا، چوہدری صغیر انجم کے علاوہ مریدن اور زائرین کی بڑ ی تعداد شرکت کرے گی۔ میلہ سخی چن پیر کا شمار پنجاب کے بڑے دیہاتی میلوں میں ہوتا ہے اور یہ پنجاب کی ثقافت کا آئینہ دار ہے ، علاقہ کے لوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،کمشنر ساہیوال ڈویژن، آرپی او ساہیوال، سیکرٹری کمشنر پاکپتن ،ڈی پی او پاکپتن سے مطالبہ کیا ہے کہ میلہ چن پیر پر حسب معمول لوگوں کی تفریح کیلئے کھیل تماشوں کی اجازت دی جائے ، تاکہ علاقے کے لوگ مقامی سطح پر تفریح سے لطف اندوز ہوسکیں۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) بد نام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار، 121 بوتل ولایتی شراب، 20 لیٹر کھلی شراب بر آمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھا نہ سٹی رانا ندیم اقبال نے تھانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پیر سلطان قبرستان کے قریب ناکہ لگا کر سوزوکی کار نمبر یLED-2722 کو روک کر چیک کیا تو کار سے 101 بوتل ولایتی شراب 20 لیٹر کھلی الکوحل بر آمد کر کے ملزم وحید سکنہ شاہ یکا دیپالپور کو گرفتار کر کے ملزم نے دوران انٹرو گیشن انکشاف کیا کہ و ہ لاہور سے عرصہ دراز سے پاکپتن میں مختلف منشیات فروشوں کو منشیات کی سپلائی کررہا ہے ،ملزم کی نشاندہی پر محلہ بشارت کے رہائشی بدنام زمانہ منشیا ت فروش علی رضا کو پولیس نے گرفتا ر کر کے اس کے قبضہ سے بھی 20 بوتلیں ولایتی شراب کی بر آمد کر لیں ہیں ۔رانا ندیم اقبال نے بتایاکہ ایک ہفتہ قبل بھی وحید پیر کوٹ کے قریب کے رہائشی غلام علی اور علی رضا نامی منشیات فروشوں کو شراب کی سپلائی دے کر گیاہے ، پولیس نے منشیات فروش کی گاڑی اور شراب قبضہ میں لے کر ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔ علاوہ ازیں منشیات فروش کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی نامور شخصیات کا تھانہ میں منشیات فروشوں کو چھڑوانے کیلئے تانتا بندھ گیا ،پولیس نے تمام دبائو کو بالا طاق رکھتے ہوئے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں ریمانڈ کیلئے عدالت میںپیش کر دیا ہے۔۔۔۔