پاکپتن کی خبریں 6/4/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (بیورورپورٹ) سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین حسن اجمیری سکے سات روزہ 805 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں۔ عرس مبارک کی اختتامی تقریب کا آغاز سجادہ نشین درباربا با فرید دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی نے کیا۔ اس موقع پر زائرین ،عقید ت مندوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ دیوان احمد چشتی نے زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی لنگر تقسیم کیے ۔حضرت خواجہ سید معین الدین حسن اجمیر ی کے سالانہ عرس مبار ک کی تقریبات کا انعقاد دربار حضرت با با فرید پر کیا گیاتھا ۔ عرس کی تقریبات سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی نے ادا کیں اور تمام زائرین میں سلسلہ چشتیہ کے روایتی لنگر تقسیم کیے۔ عرس کی تقریبات کے دوران زائرین کی بہت بڑی تعداد اندرون اور بیرون ملک سے دربار با با فرید پر موجود تھی۔عرس کی اختتامی تقریب میں دیوان احمد مسعود چشتی نے اختتامی تقریب کی رسومات اداکیں اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے PP-228 سے ٹکٹ ہولڈر میاں مظہر فرید وٹو نے کہا ہے کہ حکمران پانامہ لیکس سے ثابت ہونے والی کرپشن کو چھپانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، آئندہ ہونیوالے انتخابات میں کاغذی شیروں کو واضح شکست ہوگی، دھونس اور دھاندلی کے زور سے جیتنے والوں کو منہ چھپانے کی جگہ تک نہ ملے گی، عوام پانامہ لیکس کے فیصلہ کا انتظارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی جمہوریت ہے جہاں پر عوام کو انصاف نہیں مل رہا ، جہاں عوام مہنگائی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں،یہ جمہوریت نہیں بلکہ شریف خاندان کی بادشاہت ہے۔ مظہر فرید وٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین حکمرانوں کیخلاف بیان بازی کر کے ان کے ساتھ ہونیوالی ڈیل کو چھپارہے ہیں، تحریک انصاف ملک میں ناانصافی اور لاقانونیت کا خاتمہ کرگی ،عوام کوبلا تفریق انصاف کی فراہمی ہمارے منشور میں شامل ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) مقدمہ بازی کی رنجش پر پانچ افراد کا ماں بیٹے پر تشدد۔بتایاگیاہے کہ گائوں 10/Kb کے رہائشی علی نواز کی جہانگیر وغیرہ 5 افراد کے ساتھ مقدمہ بازی کی رنجش چل رہی تھی جس کی بناپرملزما ن نے علی نواز کے بھائی او ر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکپتن (بیورورپورٹ) دو افراد کا طالب علم پر بوتل سے تشدد۔بتایاگیاہے کہ ریلوے اسٹیشن کے قریب عثمان اسلم کا کزن محمد اویس سکو ل جا رہا تھا جس کو ارسلان وغیرہ دو افراد نے بوتل سے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔