پاکپتن کی خبریں 8/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں بھی بچوں میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو ابھارنے کیلئے بہت ضرور ی ہیں، سپورٹس ایکٹیویٹیز سے بچوں میں ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آجاتا ہے اور ان میں مقابلوں میں مثبت رحجان کو ابھارنے کی ضرور ت ہے تاکہ ہمارے یہ مستقبل کے معمار غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی دنیا میں پیچھے نہ رہیں اور کل کو ہمارے نوجوان میدانوں میں اپنی قابلیت کا جوہر دکھا کر پاکستان کا نام روشن کریں۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب بوائز ہائی سکول کے پرنسپل عرفان حسن بھٹی نے طالب علموں کے سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جماعت علی بھٹی،ملک افتخار ایڈووکیٹ، حاجی طارق، محمد خاور، ظہیر عباس،پیر امداد حسین اور نذیر احمد سمیت شہریوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔عرفان حسن بھٹی نے کہا کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف انہیں تراشنے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں بچوں میں مختلف ٹیبلو پیش کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب کے اختتام پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور گیسٹوں کو یادگاری تحائف بھی دئے گئے ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) مقام مصطفی کا تحفظ ہی ہمارا مقصد حیات ہے جس کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کرنے والے بلاگر ز کو چھوڑنا حکومت نا اہلی ہے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اہلسنت ضلع پاکپتن کے نومنتخب امیر سید اشرف شاہ نے انتخابات کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس کی صدارت دیوان عظمت سید محمد چشتی نے کی ۔اجلاس میں سید محمداشرف شاہ کو ضلعی امیر اور مفتی سرفراز کو ناظم منتخب کیا گیا۔بعد ازاں دیوان عظمت سید محمد چشتی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف کیا۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) سنٹرل ڈسٹرکٹ پریس کلب کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت سید حسن عباس بخاری منعقد ہوا جس میں چیف ایڈیٹر روزنامہ اوصاف مہتاب عباسی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں پیر امدادحسین،سید نسیم عسکری،رانا جوادمسعود، حاجی محمد وسیم ،سید محمد اشرف شاہ، منیر احمد رضا اور یاسر خان سمیت صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیدحسن عباس بخاری نے کہا کہ کائنات میں والدہ اللہ کریم مجسم صورت ہے جسکا کوئی بدل نہیں اور ماں ہی وہ ہستی ہے جسکی کمی انبیاء کرام کو بھی محسوس ہوئی عباسی صاحب کی والدہ کی وفات پر ہم ضلع پاکپتن کے تمام صحافی انکے اس دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔اختتام میں جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر سید محمد اشرف شاہ نے مرحومہ کے لیے دعاے مغفرت کروائی ۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) چوری چارہ کاٹنے سے منع کر نے پر چھ افراد نے گھر میں گھس کر خاتون کے پیٹ میں چھرا گھومپ دیا۔بتایا گیاہے کہ گائوں 55/Sp کے رہائشی محمد کے بہنوئی احمد یار کی فصل سے مقصود احمد وغیر چھ افرا د چوری چارہ کاٹتے تھے جن کو محمد رمضا ن کی بہن نے منع کیا جس کی رنجش پر ملزمان کے محمد رمضان کے گھر میں گھس کر اس کی ہمشیرہ کو زدوکوب کرتے ہوئے اس کے پیٹ میں چھرا گھومپ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر) تلخ کلامی کی رنجش پر نو افراد کا خاتون پر تشدد۔بتا یا گیاہے کہ گائوں14/Kb کی رہائشی زیب النساء بی بی کی مدثرکے ساتھ تلخ کلامی ہوئی تھی جس کی رنجش پر مدثر نے اپنے آٹھساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔۔۔۔
7-2-17